ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

راولپنڈی کینٹ کے متعدد علاقے بھی ڈینگی سے متاثر ہیں
0
42
Rawalpindi

راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ-

باغی ٹی وی: محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی وائرس کے 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈینگی وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 101 ہو گئی بے نظیر بھٹو اپستال میں 12، ہولی فیملی 16 اور ڈی ایچ کیو میں 7 مریض لائے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی مریضوں کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پوٹھو ہار ٹاؤن، راول ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ڈھوک سیداں ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیئے گئے ہیں جبکہ چک جلال الدین،دھاماں سیداں، اڑیالہ روڑ اور راولپنڈی کینٹ کے متعدد علاقے بھی ڈینگی سے متاثر ہیں۔

زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا. عطاء تارڑ

دوسر ی جانب 21 اگست کو لاہور میں ڈینگی کے 15 مصدقہ مریض سامنےآئے ہیں جب کہ 24 گھنٹے میں 353 مقامات سے لاروا برآمد ہواڈپٹی کمشنر لاہور کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پرائیوٹ لیبارٹریوں سے مشتبہ ڈینگی مریضوں کی رپورٹنگ کو سختی سے چیک کرنے کا حکم دیا گیا ، سرکاری اسپتالوں سے مشتبہ مریضوں کی رپورٹنگ کو بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا-

بلوچستان؛ نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے کہا کہ زیرِتعمیر عمارتیں، خالی پلاٹوں میں جھاڑیوں کی بہتات ڈینگی کی افزائش کا سبب ہیں، واسا کی ٹیمیں بارش اور سیوریج کے پانی کا انخلا 100 فیصد یقینی بنائیں ڈینگی ٹیمیں خالی پلاٹوں، زیرتعمیرعمارتوں اور تہہ خانوں کی خصوصی چیکنگ کریں، ایل ڈبلیو ایم سی مین شاہراہوں اور علاقوں سے ہٹ کر نشیبی آبادیوں میں صفائی کریں۔

صدر مملکت معاملہ، شفاف تحقیقات کرنی چاہئے. سابق وزیراعظم

Leave a reply