زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا. عطاء تارڑ

عارف علوی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے
0
55
Attaullah Tarar

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ بل کے اوپر صدر نے دستخط اور لکھ کر اعتراض لگانا ہوتا ہے اور صدر مملکت نے جو بل دستخط کر کے واپس بھیجے وہ سب کے سامنے ہیں، بل کو واپس کیا گیا اور نہ پاس کیا گیا تو 10دن میں خود بخود پاس ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا جبکہ بل صدر کے دستخط سے واپس ہوتا ہے ، سیکریٹری کے دستخط سے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدرمملکت نے دونوں طرف سے کھیلا ہے، صدر نے اپنی پارٹی کو بھی خوش کیا باقی کو بھی خوش کیا۔ ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت منافقت کرتے ہوئے بے نقاب ہوئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی

تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل مزمل سہروردی نے کہا تھا کہ صدر مملکت نومئی کے واقعہ کے بعد تو بالکل ہی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے، انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سمیت بہت سارے بل ایسے ہیں جن پر پی ٹی آئی کی حمایت شامل نہیں تھی لیکن وہ سائن کیے ہیں.

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ صدر مملکت جھوٹ بولے ہیں، جو بل ان کے پاس آیا ہے انہوں نے اس پر کوئی اختلافی نوٹ نہیں لکھا اور قانون یہی ہے کہ اگر وہ اختلافی نوٹ نہیں لکھتے یا وہ کوئی ہدایات نہیں کرتےکیونکہ وجہ تو صدر نے بتانی ہے کہ میں ان پوائنٹس پر ایگری نہیں کرتا، اس کو بعد میں لا ڈیژون نے نوٹیفائی کرنا ہے۔

Leave a reply