کراچی: ڈینگی کے 2 مریض چل بسے، کس شہر میں ڈینگی نے تباہی مچارکھی ہے ، خبر نے ہلچل مچادی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کاشکار25 سالہ شہزاد لانڈھی کا رہائشی ہے اور وہ گزشتہ روز سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، جبکہ ڈینگی سے انتقال کرجانے والا دوسرا مریض 31 سالہ محمد عامر صفورہ چوک پر واقع نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا ۔
https://منگل کے دن پنجاب بھر کی سڑکیں‌بند کردی جائیں‌گی ، یہ حرکت کون کرنےجارہا ہے
کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3600 سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ اسلام آباد میں مزید 59 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسری طرف حکومت نے مزید اقدامات کا اعلان کردیا

دوسری جانب پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے257 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 72 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد4 ہزار 251 تک پہنچ گئی ہے۔

 

 

Shares: