ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب

اسلام آباد:ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد زد میں‌ آگئے ، صورت حال بدستور خراب ہورہی ہے دوسری طرف حکومت طفل تسلیوں پر گزارہ کررہی ہے، قومی ادارہ صحت ( این ایچ ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں برس وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 2777 کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

راجو، پنکی اور چیکو چل بسے، چڑیا گھر والے پریشان ، ماں پہلے ہی چھوڑ چکی تھی

محکمہ صحت حکام کے مطابق ابھی تک اسلام آباد کے 7 رہائشی افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ اگلے چند ابھی ڈینگی مچھر کے حملوں میں‌ اہم ہیں ،کیوںکہ ایک دفعہ پھر بارشیں‌شروع ہوگئی ہیں‌،

“عمران خان کوسری لنکن عوام بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،اچھے کرکٹر تھے،حکمرانی بھی اچھی کریں‌گے، رمیش رتنائیکے” لاک ہے

عمران خان کوسری لنکن عوام بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،اچھے کرکٹر تھے،حکمرانی بھی اچھی کریں‌گے، رمیش رتنائیکے

لیکن ساتھ ہی ایک اوررپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت صحت پُرامید ہے کہ درجہ حرارت میں کمی سے کیسز میں کمی آئے گی لیکن کوشش کی جارہی ہے کہ ہر مریض کو ہسپتال میں بستر کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تمام ٹیسٹ فری کیے جارہے ہیں اور ڈینگی سے متاثرہ افراد کا بھر پورخیال رکھا جارہا ہے ،

ٹرک اور بس میں تصادم، 36 افراد ہلاک ، خبر سن کر ہر کوئی خوف زدہ وپریشان

سیکریٹری این ایچ ایس ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے مطابق مریضوں کو بستر کی دستیابی کے لیے نجی ہسپتالوں میں ایک ہزار بستر خالی کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے مزید کہا کہ نجی ہسپتالوں سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ اور ڈینگی کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جو نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو ملنے والی ادویات ، سہولیات اور احساسات کا خیال رکھے گا

Comments are closed.