پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ ، تعداد 374 پر پہنچ گئی

0
80

لاہور:بارشوں کے زور کم ہونے کے ساتھ ہی ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا ، اطلاعات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے بعد جڑواں شہروں سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 47 کا تعلق راولپنڈی جبکہ 17 مریض اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت حکومت پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں ایک ماہ کے دوران مریضوں کی تعداد 374 پر پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

کراچی صورت حال سے متعلق محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 1072 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1014 افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہے۔گزشتہ ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 815 تھی۔ ایک ماہ میں 200 سے زائد کیسسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست سے دسمبر کے درمیان ڈینگی کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس موسم میں شہریوں کو بہت زیادہ احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صفائی اور ستھرائی کا اہتمام کریں اور مچھروں کے خاتمے کے لیے اسپرے وغیرہ کا استمعال کریں

Leave a reply