ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس یورپ پہنچ گیا،فرانس میں 500افرادشکارہوگئے

0
55

پیرس: ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس یورپ پہنچ گیا،فرانس میں 500افرادشکارہوگئے ،اطلاعات کے مطابق فرانس کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ رواں برس ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس کے 500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

10 لاکھ سے زائد افراد کا حکومت مخالف احتجاج، کابینہ برطرف

فرانس کے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 16 فیصد متاثرین کا تعلق ری یونین جزیرے سے ہے، مذکورہ علاقے کو حال ہی میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے پانچ علاقوں سے زیکا وائرس کے کیسز بھی سامنے آئے، جن میں سے پانچ مریضوں کا تعلق بیرونِ ملک جبکہ دو مقامی تھے۔

25 ہزارآنسوگیس شیل، 3 ہزار آنسو گیس بندوقیں، 40 ہزار ہیلمٹس، ایک لاکھ 5 ہزار ڈنڈے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے 9 ماہ میں چکن گنیا کے 49 درآمدی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چکن گنیا سے کوئی مقامی شہری متاثر نہیں ہوا۔ دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے باعث ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس پھیلنا شروع ہوا جس مستقبل میں خوفناک صورتحال بھی اختیار کرسکتا ہے۔

ایک کھرب دس ارب ڈالر کا مالک ،بیوی کو خوش نہ کرسکا

Leave a reply