ملک بھر میں ڈینگی بے قابو؛ مزید300 سےزائد افراد شکار،1 جاں بحق

0
27

لاہور:ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور ڈینگی کا مرض خطرناک صورت حال اختیار کرنے لگا ہے۔اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 55 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے، ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 668 ہو گئی ہے ۔وفاقی درالحکومت کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 36 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جب کہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہے ۔

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے نئے 105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبے میں مجموعی طورپر ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب کی صورت حال
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے 1516 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا، جن میں سے 1110 مقامات لاہور کے تھے۔پنجاب بھر سے 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 115 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور سے 56، راولپنڈی سے 38، بہاولپور اور شیخوپورہ سے 3،3 جب کہ گجرانوالہ اور قصور سے 2،2 مریض رپورٹ ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 629 مریض داخل ہیں جن میں سے 200 مریض لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 2392 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1224 کیسز 12 روز کے دوران رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے گزشتہ 12 روز کے دوران 464 جب کہ راولپنڈی سے 470 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، لاہور سے رواں برس ڈینگی کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

بلوچستان
گزشتہ چند روز کے دوران بلوچستان کے 2 اضلاع کیچ اور گوادر میں ڈینگی کے مریضوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق1 ہفتے کے دوران کیچ میں 74 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان نور محمد قاضی کے مطابق رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 2974 ہے، کیچ میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 2629 جب کہ گوادر میں ڈینگی کے345 مریض سامنے آئے ہیں۔نورمحمد قاضی کا کہنا تھا کہ نصیر آباد ڈویژن میں ڈینگی کے مریضو

صوبائں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے نصیرآباد، جعفر آباد اور سبی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ی ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ڈینگی کے تدارک کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

کراچی
ملک میں ڈینگی کے قاتل مچھروں کے سب سے زیادہ وار کراچی میں دیکھے گئے ہیں۔شہر میں ہر روز کم از کم 100 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہورہی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔صرف 1 ہفتے کے دوران شہر میں ڈینگی کے قاتل مچھروں نے 5 افراد کی جان لے لی ہے، جب کہ رواں برس ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

Leave a reply