اسلام آباد:مون سون کی بارشوں کے زور ٹوٹتے ہی ڈینگی وائرس نے اپنے حملے تیز کردیئے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ہے، پمز اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی۔ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض لائے گئے تھے۔
دوسری طرف ڈینگی وائرس کے حوالے سے ترجمان پمز اسپتال نے کہا کہ اسپتال میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈ قایم کر دیا گیا ہے، جس میں 10 بیڈز رکھے گئے ہیں۔واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت کی ہدایت پر ڈینگی کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ظفر مرزا کی ہدایت پر وفاقی سیکریٹری ہیلتھ نے ڈینگی سے متعلق اجلاس منعقد کیا۔