لاہور : لاہوریوں کے لیے ایک نئی آزمائش ، ڈینگی وائرس نے پھر سراٹھا لیا ، اطلاعات کے مطابق لاہور پر ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے، میو ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اس سال ابھی تک لاہور میں رواں برس ڈینگی بخار کے اب تک 22 مریضوں کی سرکاری طور پر تصدیق کی جاچکی ہے تاہم حالیہ موسم میں مریضوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی کی تشخیص کیلئے مشین اور دو ٹیکنیشنز راولپنڈی بھجوا دیئے،
ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح ڈینگی بخار کے راولپنڈی میں وبائی شکل اختیار کرنے کے باعث جنرل ہسپتال نے بھی آٹو کیمسٹری اینلائزر مشین اور دو ٹیکنیشنز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی روانہ کیے، جنرل ہسپتال کی ٹیم ڈینگی بخار کی تشخیص کیلئے مریضوں کے ٹیسٹ کرے گی تاکہ ان کا بروقت علاج معالجہ ہوسکے۔