کشمیری بچے بنیادی حقوق سے محروم رکھے جارہے ہیں۔ڈی ای او ایجوکیشن

0
146

سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ کشمیری بچے داد رسی کیلئے پاکستان کی طرف تک رہے ہیں اور پاکستانی بچوں کے دل کشمیری بچوں پر ہونے والے ظلم و استبداد پر خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ عالمی ادارے کشمیری بچوں پر ہونے والے ظلم پر ذرا برابر بھی لب کشانہیں ہیں جو مسلمانوں کو ورطہ حیرت میں ڈالے ہوئے ہے ۔انسانی حقوق کی دعویدار تنظیمیں بھی بھارتی افواج کے ظلم پر خاموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47شمالی میں اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے شرکاءطلباءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول سلطان آباد کے بچے ،اساتذہ اور والدین بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری بچے تعلیم ،خوراک اور دیگر ضروریات زندگی سے محروم رکھے جا رہے ہیںاور کشمیریوں کا بہتا ہوا لہو کشمیر سے نکلنے والے دریاﺅں کو سرخ کر رہا ہے ۔ اس وقت بھارتی ظلم و ستم سے کشمیر کی جنت نظیر وادی لہو لہو ہے اور امت مسلمہ سے پکار پکارمدد طلب کر رہی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کشمیریوں سے ہمار ارشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے اور ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سلامتی کونسل میں تقریر کا متن امت مسلمہ کے جذبات کا عکاس ہے اور ان کے الفاظ نے نو ع انسانی کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے ۔تاریخ میں پہلی بار مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگرہو چکا ہے اور اب کشمیر یوں کی آذادی کا خواب پورا ہونے کو ہے۔بھارت میںکئی پاکستان ابھریں گے اور اسکے حصے بخرے ہو جائیں گے ۔اس موقع پر طلباءنے بھی کشمیریوںکے ساتھ رشتے اور یکجہتی بارے تقاریر کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔بعدا زاں اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

Leave a reply