ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کے شہریوں کو پانی سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ٹینکر مافیا سرگرم شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں بالا حکام فوری نوٹیس لیں- سید الطاف شاہ شیرازی
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے کمپلنٹ سیل انچارچ سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریون کی جانب ہمیں شکایات موصول ہوئی ہیں جس کہ مطابق ٹھٹھہ میں پانی کا شدید بحران ہے ٹینکر مافیا سرگرم ہے جس نے اپنی پسند کہ ریٹ مقرر کردیئے ہیں شہری پانی کو ترس رہے ہیں جبکہ آنے والے فنڈز میں کرپشن کی جارہی ہے سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے بالا حکام سے فوری نوٹیس لینے کی اپیل کرتے ہوئی کہا ہے کہ فوری طور پر شہریون کی شکایات کا ازالہ کیا جائے دوسری جانب ٹھٹھہ مکلی ہیڈ کوارٹر میں پانی کی کمی کی وجہ سے مساجد امام بارگاہوں میں بھی پانی کی شدید قلت ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے 90 فیصد آبادی پانی کی سہولت سے محروم ہے ٹھٹھہ شہر میں بھی یہی صورتحال ہے وہاں کے بھی کئی علاقوں کے عوام پانی کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ ٹینکر مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہی ہے جبکہ سرکاری گاڑیان افسران کو پانی دینے میں مصروف ہے ٹھٹھہ مکلی کی ڈی سی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا کہ محرم کے مہینے میں پانی بند کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved