قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ آج ہو گی

0
45

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی۔

باغی ٹی وی : قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پینل آف چئیرایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی۔

قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے راجا پرویز اشرف کے اسپیکرمنتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا اجلاس کی صدارت کے لئے ایاز صادق سے درخواست کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے قاعدہ 12 کے تحت قاسم سوری اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے پینل آف چیئر پرسن میں شامل پی ٹی آئی کے تینوں ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا اجلاس آج 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں نئے اسپیکر کے حلف اورڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پرمشاورت ہوگی تمام ارکان کواجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،بلاول

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے جمع کروائی تھی-

تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے 3 اپریل کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی ، ان کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا، انہوں نے دانستہ طور پر آئین کو سبوتاژ کیا۔

متن میں مزید کہا گیا تھا کہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، انہوں نے آئینی شقوں کی خلاف ورزی کی اور حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا۔

پیپلز پارٹی نےکراچی میں یوم نجات منانے کا اعلان کردیا

Leave a reply