ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصل ہو گیاہے، یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف ووٹنگ ہونا تھی ۔

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ آج ہو گی

قاسم سوری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سےاستعفیٰ پارٹی کے وژن کے مطابق دیا ،پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ملکی مفادات اورآزادی کیلئے لڑیں گے،ملک کی آزادی کی تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے-

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قاسم سوری نے آج استعفیٰ دے دیا ہے بحیثیت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نےبیرونی سازش کا مقابلہ کیا ، قاسم سوری نے ایوان میں جو دلیرانہ فیصلہ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے،تاریخ قاسم سوری کو دلیر اور وفادار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی بحیثیت کارکن تحریک انصاف کو قاسم سوری پر فخر ہے

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے جمع کروائی تھی-

تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے 3 اپریل کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی ، ان کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا، انہوں نے دانستہ طور پر آئین کو سبوتاژ کیا۔

متن میں مزید کہا گیا تھا کہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، انہوں نے آئینی شقوں کی خلاف ورزی کی اور حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا۔

Shares: