ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی تعیناتی کر دی گئی

0
48

ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی تعیناتی کر دی گئی

وفاقی حکومت نے میجر جنرل عامر اسلم خان کو ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی تعینات کر دیا .بریگیڈیئر ناصر منظور ملک ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈمن نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی تعینات ہوئے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا.

واضح‌رہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سات منصوبوں کی مالیت سو ارب روپے ہے،چھ منصوبے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جبکہ ایک منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن سے متعلق ہے ۔ گھر و ں کی تعمیر و فر ا ہمی معا شی تر قی اور معا شر تی استحکام کے حوالے سے ملکی معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے.
اس کی تعمیر پر حکومت بہت سے مقاصد رکھتی ہے . وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ان ہاوسنگ منصوبوں کی تعمیر سے جہاں ہزاروں بے گھر پاکستانیوں کو اپنی چھت میسر ہوگی وہاں تعمیراتی شعبہ سے منسلک صنعتوں کا بھی فروغ ہوگا۔اور روز گار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ ماضی میں منصوبہ سازی کے فقدان کی وجہ سے آج ہمارا ملک تقریبا ایک کروڑ ہاوسنگ یونٹس کی کمی کا شکار ہے اس بحران کی وجہ سے کم آمدنی والے اور تنخواہ دار طبقے کے لیے اپنے گھر کا حصول ناممکن بن چکا ہے،ہاؤسنگ اتھارٹی تمام اہل وفاقی ملازمین کو قابل برداشت قیمت پر معیاری رہائشی سہولتیں مہیا کر رہی ہے۔اس سلسلے میں بینکوں سے فنانسنگ کی سہولت بھی دی جائے گی

Leave a reply