ڈپٹی چئیر مین سینیٹ نے ملازمین کے ساتھ ملکر کیا کر دیا

0
39

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کی احتجاجی ملازمین کے دھرنے میں شرکت، ایپکا رہنماؤں کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

ایپکا رہنماء نے اپنے بیان میں کہا کہ گریڈ ایک تا بائیس ملازمین کی تنخواہیں مساوی کی جائیں،موجودہ حکومت دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے سے آئی، حکومت احتجاجوں کو سنجیدہ نہیں لے رہی تھی ہم تمام یونینز اب ایک ہیں ،وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی نے دو ماہ میں کوئی پیشرفت نہیں کی،کمیٹیوں کے دلاسے مت دیں اب ہم دھرنے بھی دیں گے احتجاج بھی بڑھائیں گے،

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ آتے ہوئے ملازمین کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ ان کا تنخواہ کا مسئلہ ہے،پہلے کمیٹی بنی مسئلہ حل نہیں ہوا،

ملازمین اپنے مطالبات اورکمٹی معاملات کی کاپی دے دیں ہم مسئلہ سینٹ لے جائیں گے،ایوان آپ کے ساتھ ہے آپکے احتجاج کا مسئلہ اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا،

سینٹر بہرہ مند تنگی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، وزیراعظم سلیکٹڈڈ ہے اس نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، سیلیکٹر وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ استعفی دے کر گھر چلے جائیں،

Leave a reply