ڈپٹی چیرمین سینٹ کا نام پیش کرنے کی تجویز آگئی
باغی ٹی وی : ڈپٹی چیرمین سینٹ کے نام کا اعلان آج نہ کیےجانےکا امکان ہے . ڈپٹی چیرمین کے نام کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سپرد کرنے کی توقع ہونے لگی . اس سلسلے میں سرداراخترمینگلنے تجویز دی ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کیلیےفیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی پرچھوڑدیاجائے،
ادھر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینیٹ الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار کے طور پرپیش کیا ہے ۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے سیّد یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا جس کے بعد مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی نے سابق وزیراعظم کے نام پر اتفاق کر لیا۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا۔