شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)سید جواد علی شاہ نیشنل پیس اینڈ کونسل کا ڈپٹی چیف ایڈمنسٹریٹر ضلع ننکانہ مقرر
تفصیل کے مطابق چیئرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل میاں عبدالوحیدتنظیم سازی کے سلسلہ میں پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان میں امن قائم کرنے اورانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دینے اورتمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پید اکرکے تمام مسالک کے درمیان اتحاد ویکجہتی کے سیمینار منعقد کرکے آگاہی دینے کے لیے سید جواد علی شاہ رضوی مشہدی کونیشنل پیس اینڈ کونسل کاڈپٹی چیف ایڈمنسٹریٹرڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب مقرر کیا گیا،تاکہ حکومت پاکستان کی امن پالیسی کی بجاآوری ممکن ہوسکے،سید جواد علی شاہ رضوی مشہدی کونیشنل کونسل کاڈپٹی چیف ایڈمنسٹریٹر مقرر ہونے کی خوشی میں ان کے حلقہ احباب منڈی فیض آباد،شرقپور شریف اورضلع شیخوپورہ کے درجنوں افراد نے ان کو مبارکباد پیش کی اوران کونئی ذمہ داریاں ملنے پر ان کو سرانجام دینے کے لیے مستعدی اوردلجمعی،اخوت وروادری،اعتدال پسندی،برداشت وبردباری جیسی اعلی اقدار کے فروغ کے لیے کام کرنے کے حوالہ سے دعائیں دی گئیں۔

Shares: