بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیر اعلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کی چئیرپرسن جاگیر کور کے ہمراہ کرتارپور پہنچ گئے

نارووال(نمائندہ باغی ٹی)بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیر اعلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کی چئیرپرسن جاگیر کور کے ہمراہ کرتارپور پہنچ گئے سی ای او کرتارپور سمیت انتظامیہ نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔بھارتی وفد میں 100 سالہ سمیت242 سکھ یاتری راہداری کے ذریعے کرتارپور پہنچے بابا گرونانک کی جنم کی تقریبات کرتارپور میں جاری ہے۔ راہداری کھلنے کے تیسرے روز بھی بھارت سے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری یے۔جمعہ کے روز بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیر اعلی سکھویندر سنگھ رندھاوا اور بھارتی پربندھک کمیٹی کی چئیرپرسن جاگیر کور کے ہمراہ 242 وفد کے ہمراہ راہداری کے زریعے گردوارہ صاحب کرتارپور پہنچے۔

انکی آمد پر سی ای او محمد لطیف اور صدر پربندھک کمیٹی امیر سنگھ نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔تحائف دیئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔وفد میں 100 سالہ بزرگ سکھ بھی شامل ہے۔جسکا کہنا تھا کہ 1947 سے پہلے پاکستان میں رہتے تھے۔آج دوبارہ پاکستان بابا کے دربار کے درشن کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔۔اس موقع پر ڈپٹی وزیر اعلی اور دیگر مہمانوں کا کہنا تھا کہ کرتارپور آنا خوش قسمتی ہے۔راہداری کھلنے کے بعد یہاں آکر بہت اچھا محسوس کیا اور شاندار اور بہترین استقبال کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔۔۔۔۔

Comments are closed.