سرگودھا۔26جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو علی صالح حیات کلیار نے کہا ہے کہ بر وقت ٹیکس کی ادئیگی ہم سب کا اولین فرض ہے۔تمام سرکاری اداروں کے افسران اور ملازمین آمدن کے سالانہ گوشوارے دو اگست تک جمع کروا سکتے ہیں۔ وہ ریجنل ٹیکس دفتر میں افسران کی آگاہی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار میں اے ڈی سی آر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ٹیکس اکٹھا کر نا تمام سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے۔ سیمینار میں شریک افسران کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دینے کے علاوہ انکم ٹیکس گوشوارے کی اہمیت اور داخل کرانے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔

Shares: