ڈپٹی کمشنر قصور کا تحصیل آفس کا اچانک دورہ

0
46

19-03-2021

ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل تحصیل آفس کا اچانک دورہ کرنے پہنچ گئی حاضری کے ریکارڈ کو چیک کیا اور غیر حاضری پر رجسٹر محرر کو معطل کردیا اس کے علاوہ صفائی ستھرائی کو چیک کیا تحصیل آفس میں آنے والے سائلین کے مسائل دریافت کیے اور ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور شہریوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔

۔ ضلع بھرمیں کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ
شہر ی کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ماسک کا استعمال لازمی کریں اورہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔
۔شہری اپنا اور اپنے پیاروں کا خاص خیال رکھیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Leave a reply