ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کا کرپٹ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن
کرپشن شکایات، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور قیمتی سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر 5 ملازمین کیخلاف کاروائی، باقاعدہ انکوائری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس اختیار کی جائے گی ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ دانش افضال
این ٹی او برانچ ڈپٹی کمشنر دفتر سے تحصیل صدر کے موضع پپلی گورائیہ کی میوٹیشن بک، ریکارڈ چُرانے اور غائب کرنے پر عثمان اور ذیشان بستہ قلی کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، ناصر پٹواری این ٹی او برانچ کو جبری ریٹائر کرنے اور بستہ قلی صادق علی کی دوران انکوائری ریٹائر ہونے پر پنشن روک دی گئی۔
خرم شہزاد ماشکی (واٹر کیریئر)کو کرپشن شکایات، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے پرنوکری سے برخواست کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ نے تحصیل صدرکے موضع پپلی گورائیہ کی میوٹیشن بُک (کتاب) این ٹی او(NTO) برانچ ڈی سی دفترسے غائب ہونے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ ڈپٹی کمشنر دفتر میں پیش کی جس پرڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ دانش افضال نے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرسٹی کامران حسین کو انکوائری آفیسرمقررکیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی جس میں این ٹی او برانچ ڈپٹی کمشنر دفتر سے تحصیل صدر کے موضع پپلی گورائیہ کی میوٹیشن بک، ریکارڈ چُرانے اور غائب کرنا ثابت ہوا جس میں مذکورہ ملازمین ملوث پائے گئے جن میں عثمان اور ذیشان رضا بستہ قلی کو نوکری سے فارغ کردیا گیا جبکہ ناصر پٹواری این ٹی او برانچ کو جبری ریٹائر کرنے اور بستہ قلی صادق علی کے دوران انکوائری ریٹائر ہونے پر اسکی پنشن روک دی گئی۔
ایک اور انکوائری میں رجسٹری برانچ اربن گوجرانوالہ میں تعینات خرم ماشکی (واٹر کئیریر) کیخلاف کرپشن شکایات، اختیارات کے ناجائز استعمال، ڈیوٹی سے غیرحاضری اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت مزکورہ ملازم کونوکری سے برخاست کرتے ہوئے محکمانہ آرڈرزجاری کردیئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف زیرٹالرنس پالیسی پر سختی عملدارآمد کیا جائے گا اور اداروں کی بدنامی اور عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں نکال باہر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کرپشن سے پاک پاکستان ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔