مزید دیکھیں

مقبول

امتحانات میں نقل کا معاملہ: ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکار معطل

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات میں نقل کے معاملے پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

باغی ٹی وی : ترجمان وزیرتعلیم کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کیا گیا، معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری قیصر محمود، جونئیرکلرک اور کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ڈپٹی کنٹرولر ریکارڈ کا چارج دے دیا گیا،کنڈکٹ برانچ کے مزید ملازمین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کنڈکٹ برانچ کا عملہ ہی امتحانی ڈیوٹیاں لگانےکا ذمہ دار تھا۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا تھامیٹرک امتحانات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر دونوں افسران کو معطل کیا گیا تھا-

حافظ نعیم الرحمان نئے امیر جماعت اسلامی منتخب

وزیرتعلیم کی ہدایت پر کمشنر کو چیئرمین لاہور بورڈ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا تھا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا ، وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ شفاف امتحانات ریڈلائن ہیں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی، امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے تاہم اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری آئے گی۔

جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے گرفتار

واضح رہے کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا تھا کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز بیچے گئے اور یکم اپریل کو ہونے والے ریاضی کے پرچے کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوچکی تھی۔

وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری