وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات:اہم معاہدے

0
37

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات:اہم معاہدے،اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور اس دوران پاکستان ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے اہم مشاورت بھی ہوئی ہے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت ، سرمایہ کاری بڑھانے پر اور ازبک صدر کے ممکنہ دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ازبکستان کے غیرملکی سرمایہ کاری کے وزیر بھی موجود تھے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، دونوں ملکوں کےدرمیان عوامی سطح پر روابط کا فروغ ضروری ہے ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے عالمی سطح پر کردار ادا کرنا ہو گا۔ملاقات میں عمران خان نے لاہور سے تاشقند تک براہ راست پرازوں کی بحالی پر اور دونوں ملکوں کے درمیان زیرالتوا معاہدوں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے لاہور اور تاشقند کے درمیان سیاحت، کاروباری روابط اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لیے براہ راست فضائی پروازوں کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نےتمام زیر التواء دو طرفہ مفاہمت ناموں اور معاہدوں کوحتمی شکل دینےپر بھی زوردیا،خاص طورپر ترجیحی تجارتی معاہدے کو.نائب وزیر اعظم سردار عمر زاکوف نے وزیر اعظم کے لیے ازبک صدر کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم کو کشمیر کمیٹی کی جانب سے مختلف بین الاقوامی فورمز بالخصوص اسلامی ممالک کی تنظیم (OIC)، یورپی یونین (EU)، امریکن کانگریس اور دیگر بین الاقوامی پارلیمانی اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو کوہاٹ ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اس مقصد کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ کوہاٹ ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی انڈسٹریل بیس بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صنعتی ترقی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا،حکومت نے پہلی مرتبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کیلئے جامع پالیسی دی،حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے صنعتوں کے مکمل استعداد پر چلنے کی بدولت روزگار میں اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم نے ملکی انڈسٹریل بیس بڑھانے کیلئے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات کی ہے

Leave a reply