ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری مستعفی نہیں ہوئے،اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

0
94

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا ہے، کل قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کریں گے۔

قائم مقام اسپیکر قاسم سوری قومی اسمبلی پہنچ گئے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان صدر کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے متعلق آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے جس کو دیکھنا چاہیے تو دیکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کا تحفظ کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے، آج شاید یہ میرا آخری اجلاس ہے جس کو میں چیئر کررہا ہوں۔ ہمیں خود مختاری کے لیے کھڑا ہونے ہو گا۔

میں آئین پاکستان کا حلف پابند ہوں، اسد قیصر کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر کی سیٹ پینل آف چیئر ایاز صادق نے سنبھال لی جنہوں نے بعد ازاں تحریک اعدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی۔

Leave a reply