اسلام آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا انہوں نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کرتے ہوئے لکھا کے
میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا ہے دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا، آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے، براہِ کرم اس تیسری لہر کو سنجیدگی سےلیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے سوشل میڈیا پرڈپٹی سپیکر کے جلد صحت یاب ہونے کے حوالے سے کارکنان کی جانب نیک خواہشات کا سلسلہ جاری و ساری کرکناں نے جلد آحت و تندرستی کے لیے دعائیں کررہے ہیں الله تعالی جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے

Shares: