ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

0
41

‏اسلام آباد:(پیر رات 12بجکر30منٹ)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیاچند روز قبل قاسم خان سوری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھابیماری کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا مشکور ہوں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدید خطرناک ہے!

انہوں نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کے ‏کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنیکی ضرورت ہےاپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین ضرور لگوائیں وزیراعظم اور خاتون اول سمیت ملک بھر میں کورونا مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں:ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری

تفصیلات کے مطابق یاد رہے کے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کاکرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس وجہ سے انہوں نے تمام سرکاری مصروفیات چھوڑ کر گھر میں قرنطینہ ہوگئے تھے سوشل میڈیاپر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد میں لوگوں نے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھا جس پر ڈپٹی۔ اسپیکر قاسم خان سوری نے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کے یہ ایک موذی بیماری ہے اپنے اور اپنے اہل خانہ کو اس بیماری سےمحفوظ رکھے انہوں نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے حکومت کے بنائے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں ہم سب کو چاہیے کے اس موزی مرض کے خلاف بھرپور طریقے سے حفاظتی اقدامات کریں تاکے اپنے آپ کو اس بیماری سے محفوظ کر سکے انشاء اللہ میں اپنی ذمہ داریاں جلد نبھان جا رہا ہوں اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

Leave a reply