نائب صوبیدار کی ماں کی آنکھ ، میں کرنل کی بیوی ہوں، ناکے پر روکنے پر خاتون کی دھمکی

0
169

پشاور:نائب صوبیدار کی ماں کی آنکھ ، میں کرنل کی بیوی ہوں، ناکے پر روکنے پر خاتون کی دھمکی، باغی ٹی وی کے مطابق پشاورمیں آج اس وقت ایک عجیب کیفیت سامنے آئی جب ایک کرنل کی بیوی نے ٹریفک قوانین کو پامال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے موقع پرموجود پولیس والوں کوگالیاں بھی دیں اوردھمکیاں بھی دیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق یہ صورت حال ایبٹ آباد سے حویلیاں جاتے ہوئے راستے میں پیش آئی جہاں تبدیلی کی دعویدارکے پی پولیس نے واقعی یہ ثابت کردیا ہےکہ تبدیلی آئی نہیں بلکہ آچکی ہے، پولیس نے جب اس خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو مذکورہ خاتون نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں بھی دیں اوردھمکیاں بھی دیں‌

ذرائع کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیومیں یہ چیزسامنے آئی ہے کہ خاتون بار بار جب اپنے لیے راستہ کلیئرکرانے کے لیے پولیس اہلکارپردباو ڈال رہی تھی تو اس دوران پولیس اہلکار اپنے سینئرساتھی جو کہ وہاں تعینات تھا کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ نائب صوبیدارسے پوچھنے کے بعد آپ کوراستہ دینے اورجانے کے حوالے سے بتائیں گے

ذرائع کے مطابق اس موقع پرکارمیں سوارخاتون جو کہ اپنے آپ کو کرنل کی بیوی کہہ رہی تھیں ، پولیس اہلکارکی اس بات پر کہ وہ نائب صوبیدارسے پوچھ کرآپ کو بتاتے ہیں‌ تو پر وہ خاتون اس قدرجزباتی ہوگئیں کہ پولیس والے کوگالیاں دینا شروع کردیں

 

اس دوران جب پولیس اہلکاروں نے اس خاتون سے درخواست کی کہ یہاں پہلے ہی گاڑیاں روکی ہوئی ہیں‌ جب وہ گزریں گی تو آپ کو بھی اجازت مل جائے گی ، اس پرخاتون بڑے جارحانہ انداز میں دھمکی دیتے ہوئےکہتی ہے کہ میں کرنل کی بیوی ہوں مجھے دوسری گاڑیوں سے کیا سروکارہے

اس دوران وائرل ہونے والی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ خاتون اپنے ڈرائیورکہتی ہے کہ اس پولیس اہلکارپرگاڑی چڑھا دوجس نے ہمیں روک رکھا ہے ، اس دوران یہ خاتون پولیس اہلکاروں کوبرابھلا بھی کہتی رہیں اوراپنے کرنل خاوند کے نام پردھمکیاں بھی دیتی رہی

باغی ٹی وی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس خاتون کی بہت زیادہ منتیں کیں کہ جب دوسری گاڑیاں گزریں گی تو آپ کو بھی اجازت مل جائے گی اس پراس خاتون نے پھراپنے خاوند کے نام پرتعارف کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کرنل کی بیوی ہیں

https://web.facebook.com/mian.ar.1428/videos/257776262001734/

یاد رہے کہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹویٹرپر”میں کرنل کی بیوی ہوں ” ایک ٹرینڈ بن گیا ہے اورساتھ ہی سوشل میڈیا پرجہاں اس خاتون کے رویے کی مذمت کی گئی ہے وہاں کے پی پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کیا جارہا ہےکہ وہاں پروٹوکول نہیں ہے ، سب کےلیے ایک قانون ہے اسے ہی تبدیلی کہتے ہیں اورعمران خان کے نعرے کو سچ ثابت کردکھایا کے پی پولیس نے

Leave a reply