گراں فروشی کی شکایات، ڈپٹی کمشنر نے سخت احکامات جاری کر دئیے.

ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مقررہ سطح پر رکھ کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں معیاری اشیائے ضروریہ کی حسبِ طلب دستیابی اور مقررہ قیمتوں کا نفاذ یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سخت چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھا جائے.

تاکہ ضلع میں کسی بھی جگہ کوئی دکاندار گھٹیا اشیائے خوردونوش کی فروخت اور گراں فروشی کا ارتکاب نہ کر سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ دکانداروں کو اشیائے خوردونوش کے مقررہ نرخوں کی فہرستیں دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے

Comments are closed.