راولپنڈی :ڈیرہ اسماعیل خان میں امن دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کا جوان وطن پر قربان ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں لانس نائیک مجیب الرحمان شہید ہوگیا۔ 31 سالہ شہید کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش اور ان کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔