ڈیرہ اسمٰعیل خان:کہیں امن تو کہیں چوریاں ڈاکے،مسجد کی ٹوٹیاں تک اتارلی گئی

0
102

ڈیرہ اسماعیل خان:نوجوان سماجی شخصیت سردارحیدرخان میانخیل اورشیرازمغل کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے دورے،علاقہ معززین ومشران سے ملاقاتیں اورعلاقے کودرپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت،دستیاب وسائل بروئے کارلاکر سیلاب زدگان کی بلاتفریق مددکررہے ہیں اوران کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، سردارحیدرخان میانخیل اورشیرازمغل۔تفصیلات کے مطابق نوجوان سماجی شخصیت سردارحیدرخان میانخیل اورشیرازمغل ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے دورے کررہے ہیں اورسیلاب زدگان کی بلاتفریق مددکررہے ہیں۔

سردارحیدرخان میانخیل اورشیرازمغل سیلاب متاثرین کوکھاناودیگرامدادی سامان فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔اب انہوں نے سیلاب زدگان کے گھروں کی بحالی کے سلسلے میں کام کاآغازکیاہے اوراس سلسلے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے معززین علاقہ ومشران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررکھاہے۔اس حوالے سے سردارحیدرخان میانخیل اورشیرازمغل نے ملک امیراحمدکے ہمراہ حاجی ثناء اللہ کے ساتھ گنڈی عاشق کے حجرہ میں ملاقات کی جہاں انہوں نے متاثرین سیلاب کے درپیش مسائل کے حل کیلئے گفتگوکی۔ اس موقع پرسردارحیدرخان میانخیل اورشیرازمغل کوعلاقے میں سیلابی صورتحال اورسیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جس کے ازالے کیلئے سردارحیدرخان میانخیل اورشیرازمغل نے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

ادھر سابق ایم پی اے وجمعیت علماء اسلام کے امیدوارصوبائی اسمبلی پی کے112سٹی ٹونوابزادہ سمیع اللہ علیزئی کی عوامی شکایات اوریوٹیلیٹی سٹوروں پر سامان کی عدم دستیابی پرریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار سے اس کے آفس میں ملاقات۔ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یارواضح جواب نہ دے سکے اورآئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے وجمعیت علماء اسلام کے امیدوارصوبائی اسمبلی پی کے112سٹی ٹونوابزادہ سمیع اللہ علیزئی نے یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی اورعوام کوگھنٹوں انتظارکرانے پر ایکشن لیتے ہوئے ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار سے اس کے آفس میں ملاقات کی اوران کی سخت سرزنش کی۔ملاقات کے دوران ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی کومطمئن نہ کرسکے اورکوئی خاطرخواہ جواب نہ دے سکے۔

اس حوالے سے نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی نے کہاکہ عوام کے حقوق پر ڈاکے مارنے والے کومعاف نہیں کیاجائے گااوراس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار نے اپنے سیاسی آقاؤں سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ اس کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیاجائے۔واضح رہے کہ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یارکی کرپشن اورمالی بدعنوانیوں کے خلاف کافی عرصے سے عوامی شکایات منظرعام پر آرہی ہیں۔نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہریارکی تعیناتی سے یوٹیلیٹی سٹوروں پراشیائے ضروریہ کا کوٹہ انتہائی کم کردیاگیاہے جبکہ عوام کو گھنٹوں لائنوں میں انتظارکے باوجوداشیاء نہیں ملتی ہیں۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ریجنل منیجر طاہر یار کے خلاف ایکشن لینے پرسابق ایم پی اے وجمعیت علماء اسلام کے امیدوارصوبائی اسمبلی پی کے112سٹی ٹونوابزادہ سمیع اللہ علیزئی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

ادھرسابق ایم پی اے وجمعیت علماء اسلام کے امیدوارصوبائی اسمبلی پی کے112سٹی ٹونوابزادہ سمیع اللہ علیزئی کی عوامی شکایات اوریوٹیلیٹی سٹوروں پر سامان کی عدم دستیابی پرریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار سے اس کے آفس میں ملاقات۔ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یارواضح جواب نہ دے سکے اورآئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے وجمعیت علماء اسلام کے امیدوارصوبائی اسمبلی پی کے112سٹی ٹونوابزادہ سمیع اللہ علیزئی نے یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی اورعوام کوگھنٹوں انتظارکرانے پر ایکشن لیتے ہوئے ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار سے اس کے آفس میں ملاقات کی اوران کی سخت سرزنش کی۔ملاقات کے دوران ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی کومطمئن نہ کرسکے اورکوئی خاطرخواہ جواب نہ دے سکے۔

اس حوالے سے نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی نے کہاکہ عوام کے حقوق پر ڈاکے مارنے والے کومعاف نہیں کیاجائے گااوراس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار نے اپنے سیاسی آقاؤں سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ اس کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیاجائے۔واضح رہے کہ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یارکی کرپشن اورمالی بدعنوانیوں کے خلاف کافی عرصے سے عوامی شکایات منظرعام پر آرہی ہیں۔نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہریارکی تعیناتی سے یوٹیلیٹی سٹوروں پراشیائے ضروریہ کا کوٹہ انتہائی کم کردیاگیاہے جبکہ عوام کو گھنٹوں لائنوں میں انتظارکے باوجوداشیاء نہیں ملتی ہیں۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ریجنل منیجر طاہر یار کے خلاف ایکشن لینے پرسابق ایم پی اے وجمعیت علماء اسلام کے امیدوارصوبائی اسمبلی پی کے112سٹی ٹونوابزادہ سمیع اللہ علیزئی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

ادھر پولیس کے مطابق جان ہاؤسنگ کالونی فیز 2 نزد گیلانی ٹاؤن میں نامعلوم چورآدھی رات کو مسجد سلمان فارسی سے دو نئی بیٹریاں اڑا لے گئے، مسجد میں آنے والے نمازیوں سمیت بچوں کو مشکلات کا سامنا،اس حوالے سے مسجد انتظامیہ کی مخیر حضرات سے مددکی اپیل۔ مخیر حضرات امداد کیلئے اس نمبر 03229127974پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جان ہاؤسنگ کالونی فیز ٹونزدگیلانی ٹاؤن میں نامعلوم چورآدھی رات کومسجد سلمان فارسی سے دونئی بیٹریاں چوری کرکے لے گئے۔ بیٹریاں چوری ہونے والے مسجد میں آنے والے نمازیوں سمیت قرآن پاک پڑھنے والے بچوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ اس حوالے سے مسجد انتظامیہ نے نئی بیٹریاں خریدنے کیلئے مخیر حضرات سے مددکی اپیل کی ہے۔مسجد انتظامیہ کاکہناہے کہ ثواب کے کام میں دل کھول کر حصہ ڈالیں اوراپنی دنیاوآخرت سنواریں۔انہوں نے کہاکہ امداد کرنے والے مخیر حضرات اس نمبر 03229127974پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

جان ہاؤسنگ کالونی میں زیرتعمیر مکان سے نامعلوم چور ٹوٹیاں اورپانی کی موٹرچوری کرکے لے اڑے،کینٹ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جان ہاؤسنگ کالونی میں چوری کی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہورہاہے۔ گزشتہ رو زنامعلوم چورجان ہاؤسنگ سکیم میں زیرتعمیر مکان سے تالے توڑ کر ٹوٹیاں اورپانی کی موٹرچوری کرکے لے گئے۔ بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کی وجہ سے اہلیان علاقہ عدم تحفظ کا شکارہیں۔ انہوں نے ڈی پی او ڈیرہ سے چوری کی وارداتوں میں ملوث چوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:پشاور مفتی محمود مرکزمیں جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عمومی کا اجلاس سینٹر مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ عبدالجلیل جان شعبہ اطلاعات نورالاسلام شعبہ مالیات محمد اسرار انصار الاسلام مولانا احمد علی درویش مفتی محمود مرکز میں سالانہ رپورٹ پیش کی۔ سینٹر مولانا عطاء الرحمن نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سیلاب کی صورتحال اضلاع کی تنظیموں کی متاثرین سیلاب کے لیے فعال سرگرمیوں ضمنی انتخابات آئندہ عام انتخابات صوبہ میں امن امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور سے متعلق تفصیلی خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور مفتی محمود مرکزمیں جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عمومی کا اجلاس سینٹر مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے رپورٹ پیش کی۔ عبدالجلیل جان شعبہ اطلاعات نورالاسلام شعبہ مالیات محمد اسرار انصار الاسلام مولانا احمد علی درویش مفتی محمود مرکز میں سالانہ رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں سینٹر مولانا عطاء الرحمن نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سیلاب کی صورتحال اضلاع کی تنظیموں کی متاثرین سیلاب کے لیے فعال سرگرمیوں اور آئندہ عام انتخابات اور صوبہ میں امن امان اوردیگراہم امور سے متعلق خطاب کیا۔

ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کے چیئرمین شاہجہان خان کی ہدایت پر صدر بازار ڈیرہ سے فوارہ چوک ڈیرہ تک نکاسی آب کے بند نالوں جن کو تاجران برادری نے اپنی اپنی دکانوں کے سامنے بند کر دیا تھا۔ ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کے چیئرمین شاہجہان خان کی خصوصی ہدایت پر ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کے سپروائزر عبدالرحمان خان سدوزئی اور چیف سینیٹری انسپکٹر جاوید خان نے ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کے اہلکاروں سمیت ایکسیویٹر مشین اور دیگر مشینری کے ہمراہ نکاسی آب کے نالوں کو کھولا گیا عوامی شکایات پر سرکلر روڈ صدر بازار ڈیرہ سے فوارہ چوک ڈیرہ تک نکاسی آب کا پانی سڑک کنارے کھڑا رہتا تھا۔ جبکہ نکاسی آب کے نالے کو ایکسیویٹر مشین سے کھولا گیا اور نکاسی آب کا پانی سڑک پر جمع تھا وہ ختم ہو گیا۔ ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کے چیئرمین شاہجہان خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے نالوں کو کنکٹریٹ سیمنٹ سے بند نہ کیا جائے کیونکہ ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کا عملہ صفائی نہیں کر سکتا۔ نکاسی آب کے نالے کی صفائی اور کھدائی کروانے پر اہلیان علاقہ کی عوام نے ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کے چیئرمین شاہجہان خان اور سپروائزر عبدالرحمان خان سدوزئی’ چیف سینیٹری انسپکٹر جاوید خان اور ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیف ایگزیکٹو پیسکو کے جاری اعلامیے کے مطابق تمام معززین پیسکو صارفین ڈی آئی خان کومطلع کیاجاتاہے کہ132کے وی گرڈاسٹیشن میں بوجہ سالانہ مرمتی اوورہالنگ اورپروٹیکشن کی وجہ سے مورخہ19-9-2022بروزسومواربوقت7:30بجے سے لے کر2:30بجے تک مندرجہ بالا فیڈرز کی بجلی منقطع رہے گی۔ شیخ یوسف نمبر2، توپانوالا،سی آربی سی،کوٹلہ حبیب،منیزآباد،کینٹ نمبر2،گمل،مفتی محمودہسپتال، ایم ای ایس فیڈرز پر بجلی منقطع رہے گی۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پیسکو کے جاری اعلامیے کے مطابق پیسکو صارفین ڈی آئی خان کومطلع کیاجاتاہے کہ132کے وی گرڈاسٹیشن میں بوجہ سالانہ مرمتی اوورہالنگ اورپروٹیکشن کی وجہ سے مورخہ19-9-2022بروزسومواربوقت7:30بجے سے لے کر2:30بجے تک درج ذیل فیڈرز کی بجلی منقطع رہے گی۔مورخہ19-9-2022بروزسومواربوقت7:30بجے سے لے کر2:30بجے تک شیخ یوسف نمبر2، توپانوالا،سی آربی سی،کوٹلہ حبیب،منیزآباد،کینٹ نمبر2،گمل،مفتی محمودہسپتال، ایم ای ایس فیڈرز پر بجلی منقطع رہے گی۔اس سلسلے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

تھانہ سٹی ایس ایچ او کاگن مین اختیارسے تجاوز کرنے لگا، عوام کو موٹرسائیکل ڈبل سواری کے نام پرتنگ کرنامعمول بنالیا۔گن مین خودکو ایس ایچ ظاہرکرنے لگا،بدتمیزی سے پیش آنے پرعوام کی عزت نفس مجروح ہونے لگی،ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت سے ایس ایچ اوتھانہ سٹی کے گن مین کوعوام سے اخلاق سے پیش آنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کاگن مین اختیارات سے تجاوز کرنے لگا۔معمولی معمولی باتوں پر عوام سے تلخ کلامی سے پیش آنا اس نے وطیرہ بنالیا ہے۔ چہلم محرم الحرام میں پولیس کی جانب سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ڈبل سواری پر عوام کو ذلیل وخوارکرنے لگاجس کی وجہ سے ان کی عزت نفس بری طرح مجروح ہورہی ہے۔ اس کے برعکس ایس ایچ او تھانہ سٹی خوش اخلاق انسان ہے اوراپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کے گن مین کواپنا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گن مین کوعوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کے احکامات جاری کریں ورنہ اس کا تبادلہ کسی دوردراز علاقے کردیاجائے۔

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Leave a reply