دیرینہ دشمنی، چار افراد کو آج ہی جیل سے رہائی ملی تو مخالفین نے قتل کر دیا

0
45

دیرینہ دشمنی،عدالت کے حکم پر جیل سے آج ہی رہا ہونے والے چار افراد کو قتل کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں پیش آیا،ننکانہ صاحب کے علاقے چوک موڑ کھنڈا میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، تھانہ مانگٹانوالا کے قریبی گاوں ڈھڈیاں میں بھٹی برادری کی دشمنی چلی آرہی ہے۔ رواں برس پانچ ماہ قبل ریاست اور اس کے ساتھیوں نے محمد بوٹا بھٹی کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ مانگٹانوالا میں درج تھا۔ آج مخالفین نے موقع پا کر بوٹا بھٹی کا بدلہ لینے کے لیے ریاست اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے.

ڈی پی او ننکانہ بھی موقع پر پہنچے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قاتلوں کا جلد سے جلد سراغ لگا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

Leave a reply