ڈیرن سمی کے دیے گئے قومی ایوارڈ سے بھارتی میڈیا جل کر رہ گیا

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا پاکستان کے کسی کام کو بھی ہضم نہیں کرپاتا اب پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی کو دیے گئے سول ایوارڈ کو بھارت نے نشان حیدر قرار دے کر اپنے روایتی بغض کا اظہار کیا ہے . بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان’ دینے کے اعلان پر ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے اسے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ میں بدل دیا۔

واضح‌ رہے کہ چند روز قبل حکومتِ پاکستان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا جائے گا۔یہ خبر دنیا بھر کے مختلف چینلز اور اخباروں میں بھی نشر کی گئی اور اسی طرح بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس خبر کو شائع کیا گیا۔بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ کو ’نشانِ حیدر‘ ہی قرار دے دیا۔پاکستان کے کسی بھی ایونٹ اور کامیابی بھارت کو بھاتی نہیں ہے.

Shares: