تین روز برائیڈل کیٹور ویک 2021 کی رنگا رنگ تقریب میں جہاں خوبصورت عروسی ملبوسات کی نمائش اور پرفارمنس پیش کی گئیں تو وہیں پاکستان کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں جاری فیشن ویک کے آخری روز 8 ڈیزائنرز کے ملبوسات ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔
آخری روز دلکش موسیقی کے ساتھ عروسی ملبوسات اور ماڈلز کی حسین اداؤں نے میلہ لوٹ لیا فیشن شو کے آخری روز کی اہم بات یہ تھی اس روز وفاقی وزیر شبلی فراز اور فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی۔
جبکہ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ نے برائیڈل اور پارٹی وئیر ملبوسات کی نمائش سے خودکو انڈسٹری میں متعارف کروایا۔
فیشن ویک کے آخری روز اداکارہ حریم فاروق، منیب فاروق، اسفر رحمٰن، سونیا حسین اور ریشم شوز ٹاپر بنیں۔
دوسری جانب تین روز برائیڈل کیٹور ویک 2021 کی رنگا رنگ تقریب میں جہاں خوبصورت عروسی ملبوسات کی نمائش اور پرفارمنس پیش کی گئیں تو وہیں پاکستان کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنی کلیکشن کے ذریعے لوگوں کو ایک پیغام بھی دیا۔
معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنی کلیکشن ‘نمائش’ کے ذریعے جہیز خوری کے خلاف لوگوں کو پیغام دیا اور ان کی اس کلیکشن کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں جہیز نہ لینے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔
برائیڈل فیشن ویک کے آخر روز ڈیزائنر علی ذیشان کے ساتھ پہلی بار ان کی اہلیہ نے بھی ریمپ واک کر کے لوگوں کے دل موہ لیے ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی مائرہ کو لیمن ییلو رنگ کے خوبصورت غرارے میں ملبوس دیکھا گیا۔