پشاور: مہنگائی کے باوجود بڑے بڑے سیاسی لوگ پی ٹی آئی میں جانے پرکیوں مجبوراہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق ملک میں مہنگائی کے باوجود بڑے بڑے سیاسی چہرے پی ٹی آئی میں جارہے ہیں اور اس حوالے سے تازہ انٹری پاکستان کے ایک بڑے سیاسی خاندان کی ہے ،بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے۔
غضنفر بلور اے این پی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے ہیں، وہ اے این پی رہنما بشیر بلور اور غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غضنفر بلور پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے سرکردہ رہنما بھی ہیں، وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 5 دہائیوں کی وابستگی میں بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ اے این پی چھوڑی ہے۔
دوسری جانب اے این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ غضنفر بلور غیرسیاسی شخصیت ہیں، وہ سیاست میں غیرفعال ہیں ان کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل اے این پی رہنما غضنفر بلور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اکثرباشعوررہنماوں کا خیال ہے کہ مہنگائی حکومت کی ناقص حکمت عملی کے ساتھ ساتھ کورونا اور پٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے عالمی مسئلہ بھی ہے ، مگراس دوران وزیراعظم عمران خان نے جس طرح ملک وقوم کی ترجمانی کی اوربڑی بڑی طاقتوں کے سامنے ڈٹ گئے
ان رہنماوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شخصیت نے ان کوپی ٹی آئی میں جانے پر مجبورکیا ہے ، اب ان کا اگلہ سفر پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگا