اسلام آباد:لاہور کی اسپیشل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کردیا۔ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ریاستی قوت کے استعمال کے باوجود سرخرو ہوئے

 

میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

عدالت سے بریت کے بعد اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا اور منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا جس پر اللہ تعالیٰ کا جتناشکر اداکریں، کم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

یاد رہے کہ لاہور کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزداے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواستیں منظور کرتے انہیں مقدمےمیں بری کردیا۔

پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

خصوصی عدالت کے جج اعجاز اعوان نے سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کیا اور کہا کہ عدالت نے بریت کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

لاہور کی خصوصی عدالت کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد کارکنانِ نے جشن منانا شروع کردیا اور ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کیا اوربھنگڑے ڈالے۔

Shares: