ماسکو:یوکرین کے ایس 300 فضائی دفاعی میزائل نظام کو تباہ کردیا ہے:روس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد یوکرین کے اینٹی ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیں گے

روس نے یوکرین کو حالیہ ملنے والے فضائی دفاعی میزائل نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے اطلاع دی ہے کہ روس کی افواج نے سلوواکیہ کی جانب سے یوکرین کو دیے گئے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ایس 300 کو سمندر سے انتہائی کامیابی سے نشانہ بنانے والے کیلیبر نامی میزائل کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔

میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے میڈیا کو 24 فروری سے جاری یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل یوکرین میں اہداف کے خلاف انتہائی حساس ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ایس 300، جو گزشتہ دنوں ایک یورپی ملک سلوواکیہ نے دنیپرو علاقے کے جنوبی مضافات میں یوکرین حکومت کے حوالے کیا تھا، کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے بتایا کہ روسی افواج نے ڈونیسک کے علاقے میں 9 ٹینک، 5 ہووٹزر اور 5 گراڈ ملٹی بیرل راکٹ لانچرز کو انتہائی حساس ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے مزید کہا کہ یوکرین کی فوج کے 2 ایس یُو 25 لڑاکا طیاروں کو بھی ایزیوم شہر کے قریب مار گرایا گیا ہے اور یوکرین کی 78 فوجی تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

Shares: