پی آئی اے کی بدنامی کا سبب وزیرہوابازی بنے ان کو مستعفی ہونا چاہیے ، شیری رحمان

0
40

پی آئی اے کی بدنامی کا سبب وزیرہوابازی بنے ان کو مستعفی ہونا چاہیے ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن لیڈرمیاں شہازشریف کے بعد اب پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اورسینیٹرشیری رحمان بھی سخت اورتندوتیزجملوں کے ساتھ حملے کرتے دکھائی دیتی ہیں

 

شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیرہوابازی غلام سرورخان نے جس طرح پی آئی اے کوڈیل کیا ہے اس سے اس ادارے کی دنیا بھرمیں بدنامی ہوگئی ہے ، پائیلٹوں کے ساتھ جورویہ رکھا گیا اس سے پی آئی اے کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے

شیری رحمان نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہےکہ وفاقی وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہیے ان کی وجہ سے پی آئی اے کی دنیا بھرمیں بدنامی ہوئی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کس بنیاد پرکہا گیا کہ فلاں پائیلٹ کی ڈگری اصلی ہے اورفلاں کی نقلی ، یہ سب بے مقصد گفتگو تھی جس نے نقصان پہنچایا

Leave a reply