کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اورایس اوپیز،فضائی سروس بند:کیا عمرہ کرنے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے؟

0
39

ریاض : کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اورایس اوپیز،فضائی سروس بند:کیا عمرہ کرنے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے؟اطلاعات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک سے آنے والے مسافروں پر داخلے کی پابندی میں توسیع کے بعد رواں سال بھی پاکستان سے رمضان میں عمرے کے لیے جانے والے لاکھوں افراد سعودی عرب کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

ہر سال پاکستان سے عمرہ زائرین کی بڑی تعداد سعودی عرب کا سفر کرتی ہے لیکن ایک سال سے بین الاقوامی پروازوں پر مرحلہ وار بندشوں کی وجہ سے پاکستان سے عمرہ زائرین کی تعداد خاصی محدود رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے 2019 میں جانے والے عمرہ زائرین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد تھی جبکہ 2018 میں یہ تعداد 17 لاکھ کے قریب تھی۔

دوسری طرف پاکستانی وزارت حج اس سلسلے میں سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے اورامید ہے کہ کچھ بہتری ضرور واقع ہوگی

Leave a reply