لاہور میں آج رات 12 بجے کن علاقوں کوسیل کیا جائے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور :لاہور میں آج رات 12 بجے کن علاقوں کوسیل کیا جائے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں،اطلاعات کے مطابق پنجاب کا دارلحکومت لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بن گیا، شہر میں آج رات 12 بجے سیل کئے جانے والے علاقوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، لاہور کے 9 ٹاؤنز میں 81 علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، جس کے بعد حکومت نے شہر کے مختلف علاقوں کو آج رات بارہ بجےسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،لاہور کے 9 ٹاؤنز میں 81 علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔
سیل کئے جانے والے علاقوں میں راوی ٹاؤن سےبیگم کورٹ،بارہ دری روڈ،راوی کلفٹن شاہدرہ، حنیف پارک بادامی باغ، ملک پارک بادامی باغ،سیدمٹھابازار، سمن آبادٹاؤن سےستلج،جہانزیب،راوی، کشمیر،نرگس،ہما اور رچنا بلاکس شامل ہیں۔
رضا، کامران،عمر،کریم، مہران،نشتراورسکندربلاکس ، کینٹ ٹاؤن سے ڈی ایچ اےفیز1،2،3،4،5،8،صدر،سرورروڈ،کیولری گراؤنڈ، آفیسرزکالونی،کینٹ ٹاؤن سےعسکری8،9،10،علاالدین روڈ کو سیل کی جائے گا۔
داتاگنج بخش ٹاؤن میں ساندہ،گوالمنڈی،راج گڑھ،چمن باغ،پیر مکی ، جیل روڈ،جی اوآر،قلعہ گجرسنگھ کےعلاقے، علامہ اقبال ٹاؤن میں جوہرٹاؤن کے بلاکس، مصطفیٰ ٹاؤن ،کنال ویوسوسائٹی ، ای ایم ای سوسائٹی،واپڈاٹاؤن،پی سی ایس آئی آرفیز2 بھی سیل ہوں گے۔
سیل کئے جانے والے علاقوں میں واہگہ ٹاؤن کےمناواں،محلہ شاہ نورداروغہ والا،بسمہ اللہ ہاؤسنگ اسکیم ، گلبرگ ٹاؤن میں گارڈن ٹاؤن احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب بلاک، طارق بلاک شیرشاہ بلاک،گلبرگ 1،3 ، قصوری روڈ،ایم ایم عالم روڈ ، گرومانڈروڈاے1بلاک،بی1بلاک کبوتر پورہ، نبی پورہ کے علاقے بھی شامل ہیں۔
حکومت کی جانب سے گلبرگ3، ظفر علی روڈ،ظہورالہٰی روڈ،صدراقبال روڈ،مین مارکیٹ، سینٹ میری کالونی، گجرپورہ،رحمت پورہ،بیگم پورہ،چاہ میراں، بلال پارک، مکہ پورہ ، کوٹ خواجہ سعید،شاد باغ، وسن پورہ، فیض باغ، کراؤن پارک کے علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مادھولال حسین،محمدن کالونی،باغبان پورہ،انگوری باغ،مجاہدہ باغ ، کنال بینک ہاؤسنگ اسکیم،نبی پورہ،نصرت کالونی،مدینہ اسٹریٹ نمبر 35، گلستان کالونی،نورکالونی غازی آباد،شاہ عالم کالونی نظام آبادتاجپورہ بھی سیل ہوں گے۔