اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی رؤف حسن کے اثاثوں کی تفصیلات جاری:سازشیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی رؤف حسن کےاثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے اطلاعات رؤف حسن نے96 لاکھ 51 ہزار 450 روپےنقدی اور بینک بیلنس 12 لاکھ 50 ہزار177 روپے ظاہر کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق رؤف حسن کے پاس فرنیچرسمیت دیگر ذاتی سامان کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے جب کہ وہ گاڑی، گھر، زیورات سمیت کسی جائیداد کے مالک نہیں۔

Shares: