شیری مزاری کی گرفتاری،عمران خان کا رد عمل سامنے آ گیا

0
48

لاہور:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے شیری مزاری کی گرفتاری کے بعد احتجاج کا اعلان کر دیا۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیریں مزاری کو اس فسطائی حکومت نے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا۔ وہ مضبوط اور نڈر خاتون ہیں، اگر امپوٹڈ حکومت سمجھتی ہے وہ اسے اس فسطائیت سے مجبور کر سکتی ہے، تو انہوں نے غلط اندازہ لگایا ہے۔

 

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک مکمل طور پر پُرامن ہے لیکن یہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔ معیشت کو یکدم گرا دینا کافی نہیں تھا، اب یہ انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آج ہم احتجاج کریں گے اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔ٹویٹر پر انہوں نے شیری مزاری کو رہا کرنے کا ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔پارٹی رہنما اسد عمر نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔

 

 

شیرین مزاری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے پر پارٹی کے کارکنان تمام پاکستان میں آج شام احتجاج کریں گے.

 

 

 

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری پر درج کیے گئے مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔یہ مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور کی شکایت پر درج کیا۔

دستاویز کے مطابق شیریں مزاری پر زمین پر ناجائز قبضے کا الزام ہے، ان کے خلاف 11 مارچ 2022 کو شکایت نمبر 1272 درج کی گئی تھی جب کہ اسٹنٹ کمشنر راجن پور کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی گئی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ 8 اپریل کو اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی رپورٹ تیار کی، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے رولز مجریہ 2014 کے تحت کرمنل مقدمہ درج کیا۔

ادھر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے گرفتاریوں کا فیصلہ کرلیا اور ملک میں حالات خراب کرنے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رہنما شیری مزاری کی گرفتاری پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراخیال ہےانہوں نے گرفتاریوں کافیصلہ کرلیا، یہ اس سلسلےکی پہلی کڑی ہے، حکومت ملک میں حالات خراب کرنےجارہی ہے۔

شیخ رشید نے شیری مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری صاف ستھری سیاستدان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نےساری زندگی اصولوں پرمقابلےکیے ہیں، ایسی گرفتاریاں ہوتی ہیں توبالکل تیارہیں، اب فیصلہ لانگ مارچ کی طرف بڑھ رہاہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا انھوں نے اپنے پولیس افسر اسلام آباد میں لگا دیے ہیں، یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ، شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پران کی بیٹی ایمان مزاری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایمان مزاری نے کہا کہ مجھے صرف یہ بتایا گیا کہ گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ مرد پولیس اہلکار میری والدہ کومارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا۔یہ خبریں گردش کررہی ہی ہیں‌ کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے خلاف ڈی جی خان میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس پر انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے تھانہ کوہسار کی حدود میں گرفتار کیا۔

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کے طور پر لیا جائے گا اور اس گرفتاری سے شیریں مزاری کو نقصان نہیں بلکہ سیاسی طور پر بہت فائدہ ہو گا۔

Leave a reply