اسلام آباد:ایک طرف حکومت مولانا کے طرز عمل سے پریشان تو دوسری طرف حکومت نے ملک بھر میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیزی سے ترقیاتی کام شروع کردیئے ہیں، اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پرویزخٹک ارکان کوفنڈزکی فراہمی کےپروگرام کے کوآرڈینیٹر مقررکیے گئے ہیں۔
بہت اچھا! یہ حرکتیں تمہیں زیب دیتی ہیں ، باربارکرو،آصف غفور کا ہندووں کے نام پیغام
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہرایم این اے کو ترقیاتی فنڈزکی مدمیں 5کروڑ روپے ملیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما پرویزخٹک ارکان کو فنڈز کی فراہمی کےپروگرام کےکوآرڈینیٹرہوں گے۔
کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیا ہوتی ہے !سینیٹرفیصل جاوید کا بھارتی وزیرداخلہ کو کرارا جواب
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان اپنےحلقوں پرتوجہ مرکوز کریں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صحت کےشعبےکواصلاحات کی ضرورت ہے، 6 ہزارپاکستانی ڈاکٹرزسعودی عرب سے واپس آچکے ہیں ، ڈاکٹرز کو اپنے شعبے سے وابستگی کاپوراثبوت دیناچاہیے۔
فوجی ہمارے اورخدمات آئی ایس آئی کے لیے ، بھارتی فوجی حکام پریشان