پیرمحل: یہاں ترقیاتی کام تیزی سے نہیں ہو سکے، ہماری کوشش ہے، یہاں ترقیاتی کام کروائیں- عامر ندیم سندھو
باغی ٹی وی : پیرمحل( وقاص شریف نامہ نگار) پیرمحل سندھیلیانوالی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کے اعزاز میں عشائیہ، سندھیلیانوالی کے مسائل حل کروائیں گے، معاون خصوصی عامر ندیم سندھو
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر وائس پریزیڈنٹ تحصیل پیرمحل سید محمد حسن شاہ نے وزیر اعلی پنجاب کا مشیر بننے پر عامر ندیم سندھو کے اعزاز میں پیرمحل کے ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا، ایڈوائزر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر ندیم سندھو کا ہوٹل میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ،انہوں نے باغی ٹی وی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا، علاقہ سندھیلیانوالی میں ترقیاتی کام تیزی سے نہیں ہو سکے، ہماری کوشش ہے، یہاں کام کروائیں، ق لیگ، تحریک انصاف سے مل کر الیکشن لڑے گی یا علحیدہ یہ بتانا قبل از وقت ہے، یہ اہم فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے .پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کا شوشہ سیاسی بنیادوں پر چھوڑا جا رہا ہے . پہلے بھی ق لیگ کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا، تعلیم، صحت پر توجہ دی گئی، اور اب بھی انہی پر زیادہ کام ہو رہا ہے
سندھیلیانوالی میں ساری قیادت موجود ہے، سید محمد حسن شاہ اچھا کام کر رہے ہیں، ووٹر نے ق لیگ پر پہلے بھی اعتبار کیا تھا، جب ہم عوام کی خدمت کریں گے، یہ اعتبار مذید بڑھے گا، اس عشائیہ میں سابق صدر بار پیرمحل عابد چوہدری، چمن اقبال مارتھ ایڈووکیٹ، عمران ندیم سندھو، ڈپٹی سیکرٹری ق لیگ رائے مظہر اقبال مارتھ اور دیگر موجود تھے
Shares: