اسلام آباد:منحرف ارکان ضمیر فروش ، بلیک میل نہیں ہوں گا: وزیراعظم عمران خان کا واضح پیغام ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے منحرف ارکان کو ضمیر فروش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کی۔اجلاس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کی سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر وزیراعظم خاموش رہے، ترجمانوں نے نمبر گیم پر مختلف سوالات کیے۔

وزیراعظم نے منحرف ارکان کو ضمیر فروش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا ضمیر فروش بے نقاب ہو گئے، اپوزیشن کی اس چال کے باوجود تحریک عدم اعتماد ہم جیت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تسلی رکھیں جیت ہماری ہو گی، کسی طور پر بھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ان حرکتوں سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے منحرف ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قانونی و آئینی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے لیے سپیکر کو باقاعدہ لکھا جائے گا۔

اُدھر وزیراعظم عمران خان نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سینئر وزرا شرکت کریں گے، شرکت کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، پرویز خٹک سمیت دیگر سینئر پارٹی اہلکار شرکت کریں گے۔

Shares: