انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ورلڈکپ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اتوار کو چنئی میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈکپ میچ میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈکپ میں ایک ہزار رنز پورے کیے تاہم انہوں نے یہ کارنامہ ورلڈکپ کی 19 ویں اننگز میں پورا کیا جس کے بعد وہ ورلڈکپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
جبکہ اس سے قبل ورلڈکپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے یہ کارنامہ 20 ورلڈکپ اننگز میں سر انجام دیا تھا، اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی ورلڈکپ کی 20 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے، تاہم ویسٹ انڈیز کے ویوون ریچرڈز اور بھارت کے سارو گنگولی نے 21، 21 ورلڈکپ اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت
مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل
نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہی ہے، جنہوں نے 45 میچز میں 2 ہزار 278 رنز اسکور کیے تھے۔