ڈی جی خان:ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ندیم بٹ کا دورہ ،ریٹیلرز کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت

ایک لاکھ 86 ہزار خواتین کو رقوم کی فراہمی کے لیے 14 سنٹرز قائم کر رہے ہیں

کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان) ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ندیم بٹ کا دورہ ،ریٹیلرز کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت
ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ندیم بٹ کا ڈیرہ غازی خان کے سنٹرز کا اچانک دورہ جرنیٹر کرسیوں کی فوری فراہمی اور ریٹیلرز کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت ایک لاکھ 86 ہزار خواتین کو رقوم کی فراہمی کے لیے 14 سنٹرز قائم کر رہے ہیں اور آٹے پر سبسڈی کا طریقہ دے دیا جا رہا ہے بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ندیم بٹ نے اج اچانک ڈیرہ غازی خان کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز گدائی کمپریہنسو سکول کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر محمد علی محسن بھی موقع پر موجود رہے ندیم بٹ نے مزید کہا ہے کے خواتین کو اس موقع پر سہولیات مہیا کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے اور اس پر کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ریٹیلر کو یہ بھی کہا گیا کہ وہ خواتین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے

Leave a reply