ڈی جی آئی ایس پی آر کریں گے پریس کانفرنس مگر کب؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل بدھ کو 3 بجےاہم پریس کانفرنس کریں گے میجر جنرل آصف غفورکورکمانڈرزکانفرنس سے آگاہ کریں گے ،پریس کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال،کشمیراوردیگر معاملات پر بریفنگ دی جائے گی .کانفرنس کے لئے صحافیوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں.
قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم ہو گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی،کورکمانڈرزکانفرنس میں داخلی وخارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.کور کمانڈر کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلی کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں وزیراعظم عمران خان نے تین برس کی توسیع کی تاہم معاملہ عدالت میں چلا گیا اور سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں چھ ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کو کہا کہ اس حوالہ سے قانون سازی کی جائے.