ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس ہوگی آج

باغی ٹی وی رپورٹ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجرجنرل آصف غفور آج کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر سہ پہر 3بجے اہم پریس کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بھی بریفنگ دیں گے۔

واضح‌رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم کل ختم ہوئی تھی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی،کورکمانڈرزکانفرنس میں داخلی وخارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.کور کمانڈر کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،
کور کمانڈ کانفرنس میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا کیا۔ کور کمانڈرز نے لائن آف کنٹرول سمیت کشمیر سے متعلق امور پر غورکیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی.

شرکا نے ملک میں پائیدارقیام امن کے لیےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا .خطےمیں امن کےلیےتمام اقدامات کی حمایت کےعزم کابھی اعادہ کیا گیا

Shares: