پرویزمشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اوراقدارسے بالاتر ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

0
39

راولپنڈی ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اوراقدار سے بالاتر ہے۔آج کےفیصلےمیں استعمال لفظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں، پاک فوج کے ترجمان کا واضح پیغام

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے ، آج کےفیصلےمیں مذہب اورانسانیت سےبالاترالفاظ استعمال کیے، اس ملک اوراستحکام کیلیےہم نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹو ئٹ کر کے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے، بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشتعال انگیز بیان بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات اور انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے گزشتہ دن اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

اس کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدوں پر غیر معمولی نقل و حرکت بھی بڑھا دی گئی، بھارت نے پاک انڈیا سرحد پر براہموس اور اسپائک میزائل بھی نصب کر دیے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، قوم نظریہ پاکستان، کشمیریوں کیساتھ کھڑی دکھائی دے گی، بھارت کو متنبہ کرتا ہوں کوئی ایسی غلطی نہ کرنا، ہم پر امن لوگ ہیں، ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Leave a reply