بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے، ترجمان پاک فوج

0
84

راولپنڈی :بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

آر ایس ایس نظریہ مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت کی بنیاد پر قائم ہے، وزیراعظم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے بھارتی آرمی چیف کے آزاد کشمیر کے حوالے سے بیان پر بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے اور وہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ایسے بیان دے رہے ہیں۔

 

 

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ پاک فوج، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نراوانے نےکشمیر کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔

پاکستانی کشمیر کو حصہ بنانے کا حکم ملا تو عمل کریں گے: بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نراوانے کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ میں پہلے سے قرارداد موجود ہے ۔

فیصل آباد کو آن دیں گے اک شان دیں گے،ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ اس حوالے سے کئی سالوں سے پارلیمانی قرارداد موجود ہے کہ پورا جموں اور کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔جنرل منوج مکنڈ نے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چاہے اور ہمیں اس قسم کا کوئی حکم ملے تو بھارتی فوج پاکستان کے کشمیر کے حصول کے لیے کارروائی کرے گی۔

اپنے ہی ایک دوسرے کی جان کےدشمن ہوگئے،چچا کوقتل کرنے والے کے بیوی بچے ماردیئے گئے

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے سابق آرمی جنرل جنرل بپن راوت اس طرح کی گیدڑ بھپکیاں دیتے رہے ہیں ۔گذشتہ برس اکتوبر میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں اپنے دشمنوں کو شکست دے کر اپنی عسکری برتری ثابت بھی کردے گا۔

Leave a reply